21 نومبر، 2023، 3:05 PM

حزب اللہ اسرائیلی انٹیلی جنس سسٹم کو پتھر دور میں پہنچارہی ہے، صہیونی میڈیا

حزب اللہ اسرائیلی انٹیلی جنس سسٹم کو پتھر دور میں پہنچارہی ہے، صہیونی میڈیا

صہیونی ذرائع ابلاغ نے شمالی محاذ پر حزب اللہ کی دفاعی قدرت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس سسٹم حزب اللہ کے سامنے فرسودہ ثابت ہورہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عبرانی ذرائع ابلاغ نے شمالی محاذوں پر حزب اللہ کی صہیونی فورسز پر برتری کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی تنظیم نے اسرائیلی انٹیلی جنس سسٹم کو پتھر کے دور میں پہنچا دیا ہے۔

رونامہ ہارٹز نے فلسطین کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ فلسطینی عوام حماس کے ساتھ ہیں اس وجہ سے جنگ سمیت کوئی بھی چیز اس حقیقت کو بدل نہیں سکے گی۔

صہیونی ذرائع ابلاغ غزہ کے خلاف جنگ میں اسرائیلی نقصانات اور اخراجات کے بارے میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ پر حملوں کے لئے ماہانہ 9 ارب شِکل (اسرائیلی کرنسی) خرچ کررہی ہے۔ دوسری طرف شمالی محاذوں پر حزب اللہ کے میزائل حملے مسلسل جاری ہیں۔

عبرانی میڈیا نے مزید کہا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے شتولا، زرعیت اور دیگر مقامات پر صہیونی تنصیبات کے خلاف حملے ہورہے ہیں۔ ان علاقوں میں کشیدگی طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔

News ID 1920116

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha